نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 5 اعشاریہ 4 ارب خرچ کیے، کابینہ میں انکشاف

آصف زر داری نے ،کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3 ارب سے زائد اخراجات کئے ، کابینہ کا وصول کر نے کا فیصلہ

منگل 16 جولائی 2019 21:31

نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 5 اعشاریہ 4 ارب خرچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) وفاقی کابینہ اجلاس میں 2008 سے 2018 کے دوران سابق حکمرانوں کے اخراجات کے بارے میں کابینہ میں مزید انکشافات ہوئے ہیں جس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 5 اعشاریہ 4 ارب خرچ کیے۔

(جاری ہے)

کابینہ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری بھی پیچھے نہ رہے،کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3 ارب سے زائد اڑا دئیے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 8 اعشاریہ 7 ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35 کروڑ اور یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق یہ اخراجات کیمپ آفسز سفر اور صحت کی مد میں کیے گئے، تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔