حکومت صحت ،تعلیم، سماجی بہبود اور دیگر اداروں کو مزید مضبوط کر رہی ہے ، خلیق الرحمن رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

منگل 16 جولائی 2019 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) رکن صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت ،تعلیم، سماجی بہبود اور دیگر اداروں کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومتی اقدامات اور قانون سازی کے انتہائی اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاگ اسماعیل خان پبی میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی حکومت معاشرے سے ظلم، نا انصافی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اداروں کو محض ہنگامی بنیادوں پر مستحکم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دوبارہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے یہی وجہ ہے کہ قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے حکومت میگا پروجیکٹ پر عمل پیرا ہے جن سے صوبے کے طول و عرض کے تمام علاقے ددری پائیدار ترقی ٹی آئیگی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قوم کے حقوق اور مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گی بلکہ ان کے حقوق کے حصول کے لیے گئے۔

(جاری ہے)

اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے بلکہ ان کے حقوق کے حصول کے لیے بلا امتیاز اور بے لوث خدمات جاری رکھیں گے۔خلیق الرحمان نے کہا کہ ترقی ہماری ترجیحات کا محور ہے اور حلقے کو جدید اور خوبصورت بنانے کے لیے خطیر فنڈز خرچ کیے جائیں گے اور اپنے حلقے کے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔