ورلڈ کپ میں ناکامی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کی چھٹی کر دی

نئے کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کیلئے اشتہار جاری کر دیا، امیدوار 30 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

منگل 16 جولائی 2019 21:45

ورلڈ کپ میں ناکامی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کی چھٹی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کو فارغ کر دیا۔ نئے ہیڈکوچ، بائولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فزیو تھراپسٹ، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اور ایڈمنسٹریٹو مینجر کے عہدوں کیلئے اشتہار کر دیا اور خواہشمند امیدوار 30 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ شنکر باسو اور ٹیم فزیو پیٹرک فرہارٹ سے راہیں جدا کر لی تھیں بعد ازاں بورڈ نے پورے کوچنگ سٹاف کو بھی فارغ کر دیا۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کیلئے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت خواہشمند امیداوار 30جولائی سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :