انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی

انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیموں کودورہ پاکستان کی دعوت دی، ٹیموں کا جواب بہت مثبت تھا: ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے کپتان زین قریشی

muhammad ali محمد علی منگل 16 جولائی 2019 19:26

انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جولائی 2019ء) انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی، ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے کپتان زین قریشی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیموں کودورہ پاکستان کی دعوت دی، ٹیموں کا جواب بہت مثبت تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے کپتان زین قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

زین قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ میں فتح کے بعد انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیموں کودورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی جس کے بعد ان ٹیموں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔ زین قریشی کا مزید کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا حصہ ہے۔ عالمی کرکٹ کو بھی پاکستان آنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں کھیلے گئے پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔