پشاور،وزیرجنگلات اشتیاق ارمڑ کی پیرفداکی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت

منگل 16 جولائی 2019 22:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے ممبر صوبائی اسمبلی پیر فدا کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندہ خاندان کے دیگر افراد کو یہ صدمہ صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔