Live Updates

قبائلی اضلاع میں انتخابی عمل کے دوران حکومت کی صفرفیصدبھی مداخلت نہیں،اجمل وزیر

منگل 16 جولائی 2019 22:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اور مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیرنے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے جہاں20جولائی کے انتخابات کوآزاداورشفاف بنائیں گے، الیکشن جو بھی جیتے اسے قبائلی عوام کی نمائندگی کا حق دینگے،انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں صحافیوں کی کالونی پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ پلاٹوں سے محروم ساتھیوں کو بھی جلد خوشخبری سنائیں گے،،وہ پشاور پر یس کلب میںخیبریونین آف جرنلسٹس کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘اظہا ر خیال کر رہے تھے اس موقع پر خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر فداخٹک،پر یس کلب کے صدر سید بخار شاہ باچا،جنر ل سیکر ٹر ی ظفر اقبال اور کے ایچ یو جے کے جنر ل سیکر ٹر ی محمد نعیم بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ زیراعظم عمران خان پہلی بار قبائلی اضلاع میں گئے تاریخ میں کسی وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے اتنے دورے نہیں کئے تاہم خیبر پختونخوا کی طرز پر قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائیں گے جس سے تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں الیکشن کے عمل میں صوبائی حکومت کی صفر فیصد بھی مداخلت نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت نے قبائلی اضلا ع کے 28 ہزار لیویز و خاصہ داروں کو پولیس میں تبدیل کر چکے ہیںجس سے سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلا ع میں پولنگ اسٹیشنزکے اندر سکیورٹی فورسز کے نمائندوں کی تعیناتی کا فیصلہ الیکشن کا اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام سے سیکر ٹریٹ ختم ہوا جو کہ ایک علامتی سٹیس کو تھی اب ملازمین کی مشکلا ت آسانی سے حل ہو جا ئینگے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کی وجہ سے قبائلی عوا م سے ایف سی آر جیسے کالے کا خاتمہ ہوا ہے اب عوا م اپنی زندگی آسانی کے ساتھ بسرکررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کو قبائلی اضلاع تک پھیلانے کے لئے کام جاری ہے بہت جلد قومی شناختی کارڈ پر ہیلتھ کارڈ والی سہولیات فراہم کریں گے، قبائلی اضلاع کے عوام کو پہلی بار کسی نے اونرشپ دی ہے جبکہ 162 ارب روپے قبائلی اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے مختص کئے ستر سال سے محروم قبائلی عوام کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آخر میں اجمل وزیر نے خیبر یونین آف جر نلسٹس کے کارڈز بھی تقسیم کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات