گلالئی اسماعیل کے اکاؤنٹ میں بھارت سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے،مقدمہ درج

پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ملک دشمن عناصر کی حمایت کے بدلے میں گلالئی اسماعیل کو کروڑوں روپے دیے گئے، ایف آئی اے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 جولائی 2019 20:04

گلالئی اسماعیل کے اکاؤنٹ میں بھارت سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے،مقدمہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16جولائی 2019ء) پی ٹی ایم کی ہمدرد گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے کروڑوں روپے کی رقم منتقل گئی ۔ اداروں نے گلالئی اسمائیل کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی پکڑ لی ہے جس کے بعد گلالئی اسماعیل، اس کے والد محمد اسماعیل اور والدہ الفت اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے کچھ عرصہ قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف فوج کے خلاف الزامات میں دو مقدمات درج کئے تھے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت در ج کئے گئے مقدمے میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے دہشت گرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی مالی معاونت کے الزام میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے 2018 میں مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ ملنے پر آویئر گرلز سیڈز آف پیس نامی این جی اوز کی چیئرپرسن کے بنک اکاونٹس میں آنے والی رقوم اورمنتقل کئے گئے فنڈز کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ فلاحی کاموں کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ عناصر پاکستان کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یا د رہے کہ اس سے پہلے ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا ہ۔ گلالئی اسماعیل کو کورال پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ گلالئی اسماعیل پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی ۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئیں۔