کینٹ بورڈراولپنڈی کے فوڈ برانچ عملہ نے ایک ماہ میں مختلف علاقوںمیں 345فوڈ پوائنٹس چیک کئے

6 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی ، بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیا ،50اشیاء کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا

منگل 16 جولائی 2019 22:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) کینٹ بورڈراولپنڈی کے فوڈ برانچ کے عملہ نے ایک ما ہ کے دورا ن کینٹ کے مختلف علاقوںمیں موجود345فوڈ پوائنٹس چیک کیے جس میں 126 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور50اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ،جبکہ گز شتہ ایک ما ہ کے دورا ن 10لا کھ کی ریکو ری حا صل کی فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔

راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے تجا وزا ت کنندگا ن کے خلاف آپر یشن کا سلسلہ روزا نہ کی بنیا د پر جا ری جبکہ کینٹ کے تما م علا قوں میں تجا وزا ت کے خا تمے کیلئے عملہ دن را ت مصرو ف عمل ہے اس سلسلہ میں گز شتہ روز کینٹ کے مختلف علا قو ں صدر ، پیپلز کا لو نی ، ٹینچ بھا ٹہ، 22نمبر ، بکرا منڈی ، ڈھو ک سیدا ں ، چوہڑاور ڈھمیا ل کے علا قو ں سے تجا وزا ت کے خلا ف آپر یشن کے دورا ن 5ٹر ک سا ما ن ضبط اور سا ما ن سٹو ر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کینٹ کی حدو د میں تما م نا لہ جا ت کی صفا ئی کا عمل جا ری ہے کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر کی جا نب سے نا لہ جا ت کی صفا ئی کے عمل کو تیزی سے انجا م دینے کے احکا ما ت صا در فر ما ئے اس ضمن میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے مو ن سو ن با رشو ں سے نمٹنے کیلئے تما م تر اقدا ما ت کر لیئے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کے حا دثہ سے بچا جا سکے کینٹ بورڈ کی جا نب سے فلڈ ریلیف سیل بھی قا ئم کر دیا ہے جو عوا م کی شکا یا ت اور اس کے ازا لے کیلئے 24گھنٹے مصرو ف عمل رہے گا سا تھ ہی متعلقہ عملہ کی چھٹیو ں کو بھی منسو ح کر دیا گیا ہے اور ہسپتا ل میں بھی خصو صی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تا کہ مو ن شو ن کی با رشو ں کے دورا ن کسی بھی قسم کے نقصا ن سے بچا جا سکے ۔

کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر کی جا نب سے ٹیکس وا جبا ت ، پا نی کے بلو ں اور کنزوینسی چا رجز کی وصو لی کیلئے خصو صی احکا ما ت جا ری کیئے ہیں جن میں عملہ کی کو ششو ں کو تیز کر نے کی ہدا یا ت جا ری کی گئی ہے اس ضمن میں بینر ز کے ذریعے عوا م سے ٹیکس ادا ئیگی کی اپیل کی گئی ہے کہ تما م ما لکا ن جا ئیداد کو مطلع کیا جا تا ہے کہ وہ اپنے پراپرٹی ٹیکس 30ستمبر سے پہلے جمع کرا کر 5%فیصد چھو ٹ حا صل کریں 30ستمبر2019کے بعد یہ چھو ٹ ختم کر دی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :