نارڈ سٹریم 2 منصوبے کے تحت زیرسمندر پائپ لائن بچھانے پر 60 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہی: روسی گیس کمپنی

منگل 16 جولائی 2019 22:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) روس کی قومی گیس کمپنی نے کہا ہے کہ نارڈ سٹریم 2 منصوبے کے تحت سمندری حدود میں پائپ لائن بچھانے کا 60 فیصد کے قریب کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اولیگ اکسیوٹن نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کا سمندر میں پائپ لائنیں بچھانے کا 60 فیصد کے قریب کام مکمل ہوچکا ہے، ترسیلی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اسے اب روسی سائیڈ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام کی رفتار پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق ہی جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت یورپی خطے کو گیس کی ترسیل کے لیے دوپائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں جن سے سالانہ 55 ارب مکعب میٹر گیس کی ترسیل کی جاسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 9.5 ارب یورو (11 ارب ڈالر) خرچ ہوں گے اور اس سے رواں سال (2019 ئ) کے آخر تک گیس کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :