آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، اسٹائرس بلیک

فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کیوی کوچ

منگل 16 جولائی 2019 22:59

ویلنگٹن / لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین بھی انتہائی مایوس دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلنگٹن کی سڑکیں ویران ہیں اور شکست پر کیوی شائقین غمزدہ دکھائی ہیں ، سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’آئی سی سی کا شاندار کارنامہ، آپ نے اچھا مذاق کیا!۔‘‘کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :