بین اسٹوکس کے والد نیوزی لینڈ میں سب سے قابلِ نفرت باپ

ٴْگیرارڈ کو فائنل کے بعد کئی فون کالز موصول ہوئیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، رپورٹس

منگل 16 جولائی 2019 22:59

ٓ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) بین اسٹوکس کے والد کیویز کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے۔ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رائونڈر کا آبائی تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔

(جاری ہے)

ان کے والد گیرارڈ اسٹوکس نے کہاکہ اپنے بیٹے کی اچھی کارکردگی کی خوشی لیکن کیویز کے ہارنے پر سخت مایوسی بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق گیرارڈ کو فائنل کے بعد کئی فون کالز موصول ہوئیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، انھوں نے کہاکہ شاید میں اس وقت لوگوں کی نظروں میں نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں۔

متعلقہ عنوان :