چھوٹی عمر میں ویرات سے شادی کر لی‘انوشکا شرما

کیریئر کے عروج پر ہونے کے باوجود شادی کیلئے وقت نکالا،انٹرویو

منگل 16 جولائی 2019 23:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں ہی ویرات کوہلی سے شادی کر لی۔انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں، شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیشرفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔

31 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراوں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داو پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام ہمیں بس اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، فنکاراوں کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ کیریئر کے دوران ہماری شادی اور بچے بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں ہماری فلم انڈسٹری کافی حد تک بدل گئی ہے، اب عوام کو بھی اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔

مرد جب چاہے شادی کر سکتا ہے اور اگر اس سے اٴْس کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو ہم خواتین کو شادی سے پہلے 2 بار کیوں سوچنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :