فیصل آباد،نکاح کے بعد بیٹی کی رخصتی نہ کرنے والا باپ داماد اور ساتھیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا

منگل 16 جولائی 2019 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) نکاح کے بعد بیٹی کی رخصتی نہ کرنے والا باپ داماد اور ساتھیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ 396 گ۔

(جاری ہے)

ب کے رہائشی شیرمحمد ولد نور محمد کی بیٹی اللہ معافی کا نکاح اسی علاقے میں عرفان سے ہوا تھا جس کے بعد خاتون کی رخصتی نہ ہوئی تھی اسی بناء پر داماد عرفان و ساتھیوں نے اینٹوں سے شیرمحمد کو تشدد کو نشانہ بنایا‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے تین بھائیوں عرفان‘ اکرام‘ عمران اور ان کی والدہ بختاور پی پی اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :