فیصل آباد، شہراور گردونواح میںڈاکوئوں اور چوروں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی

منگل 16 جولائی 2019 23:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) شہراور گردونواح میںڈاکوئوں اور چوروں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی۔ چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی مزید 70سے زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک نوجوان کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا‘زخمی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل‘ سر راہ لوگ بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و قیمتی سامان چھیننے پر پولیس کی کارکردگی سے نالاں، چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی، درجنوں گاڑیاں، موبائل فونز و قیمتی اشیاء سے بھی لوگ ہاتھ دھو بیٹھے، 26 ج۔

(جاری ہے)

ب کا رہائشی 32 سالہ احسن ولد محمد سردار کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے گولی مار دی جسے خون میں لت پت ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا‘ جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں‘تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 3چک میں طاہر کے گھر سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، صدر جڑانوالہ کے علاقہ ونگے والا پل میں شاہد سے 1لاکھ 59ہزار کی نقدی و موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبری 452 ایف ڈی او ماڈل 2018ء چھین لیا گیا صدر کے علاقہ میں ٹی سی ایس آفس کے قریب زوہیب سے موٹرسائیکل نمبری 1011 ایف ڈی آر و نقدی 2ہزار لوٹ لی گئی ، جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد گلی نمبر 3 میں کار سوار ڈاکوئوں نے ساجد کے گھر سے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر اڑھائی لاکھ کی نقدی، 10تولے زیورات چھین لئے، مدینہ ٹائون میں عمر ٹائون کے علاقہ سے موبائل فون چھین لیا گیا، جھمرہ میں 188ر ب سے یٰسین سے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا، صدر کے علاقہ میں سپیشل ایجوکیشن سکول کے قریب ارسلان سے موٹرسائیکل 2186ماڈل 2016چھین لی گئی گلبرگ کے علاقہ میں میزان بنک کے قریب زاہد کی موٹرسائیکل دھوم ایف ڈی این 2709 ماڈل 2011 چرا لی گئی، کھڑیانوالہ میں جھمرہ روڈ پر عمران کی سپر سٹار موٹرسائیکل 5077ایف ڈی کے ماڈل 2013چور لے اڑے، رضا آباد میں آغا ٹائون سے اکمل کی سپر ایشیاء اپلائیڈ فار چور لے اڑے،ڈجکوٹ میں بڑیاں ناگاں سے احسان سے 40ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، نشاط آباد میں مہر مارکیٹ سے صفدر کا 3لاکھ کے قریب روپے کا الیکٹرک سامان چوری ہوگیا، سرگودھا رود یں گرین ٹائون سے کوثر سے پرس چھین لی گیا ، پیپلز کالونی میں عبداللہ پور سے الطاف کا رکشہ چنگ چک چور لے اڑے منصور آباد میں فاروق آبادسے ساجد کی موٹرسائیکل ایف ایس بی 5776ماڈل 2004چوری ہو گئی، مدینہ ٹائون میں کوہ نور پلازہ سے عاقب کی موٹرسائیکل 3814 ماڈل 2010 بھی چور لے اڑے، ملت ٹائون میں گرین ٹائون سے قمر کا کمپیوٹر و ایک لاکھ کی نقدی چرا لی گئی ، صدر کے علاقہ رسول نگر میں نشاء کے گھر سے چور نقدی لے اڑے، صدر جڑانوالہ میں اواگت کے قریب عابد سے 1لاکھ 40ہزار روپے لوٹ لئے گئے سٹی تاندلیانوالہ میں چن شاہ ، جھال موڑ میں ظہیر، ماموں کانجن ریلوے لائن میں سعید فیض، ستیانہ 355 چک میں ارسلان، ماموں کانجن ظفر چوک میں دستگیر سے نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا، مکوآنہ میں مائی مستانی سے عارف کی دکان سے تالے توڑ کر نقدی و قیمتی سامان چرا لیا گیا، ملت ٹائون میں ساندل بار چوک سے کاشف، بلال نگر ٹی وی بوسٹر سے عمر عباس، فیصل آباد سے تاندلیانوالہ روڈ پر عبدلارحمن، جھنگ روڈ کے قریب احمد، سمن آباد پھاٹک میں سرفراز، جھنگ روڈ میزان بنک کے قریب زاہد، منصور آباد میں ٹھٹھہ پل سے تقی رضا، گٹ والا پل میں آصف، 208چک میں اشفاق، اواگت میں غلام شبیر، نشاط آباد میں احسن کو لوٹ لیا گیا، 172گ ب میں زاہد، عمر ٹائون میں اشتیاق، 8چک روڈ پر رمضان، سمن آباد میں ناہید کے گھروں سے نقدی و قیمتی سامان چرا لیا گیا، ڈی ٹائپ میں ٹینکی والا چوک سے نور کا رکشہ چوری ہو گا، سول لائن کے قریب ثاقب کی موٹرسائیکل چور لے اڑے، کوتوالی میں رشید، فیکٹری ایریا میں سعید کی موٹرسائیکلیں بھی چرا لی گئیں، سعید کالونی نمبر 2 میں منظور احمد کے گھر سے نقدی چرا لی گئی، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے اعوان چوک سے علی رضا کی دکان سے تالے توڑ کر قیمتی سامان چرا لیا گیا، 273ر ب میں افضال سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، صدر کے علاقہ 225ر ب میں منور حسین کے گھر سے مسلح افراد بھاری مالیت کی نقدی و موبائل و طلائی زیورات چھین کر لے گئے، 24گ ب میں ممتاز سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا، 225ر ب میں اکرم کے دفتر سے قیمتی سامان چرا لیا گیا، صدر جڑانوالہ میں 24گ ب سے ممتاز سے 2لاکھ روپے کی نقدی چھین لی گئی۔