فیصل آباد،سنٹرل جیل میں منشیات کا قیدی سول ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا

منگل 16 جولائی 2019 23:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) سنٹرل جیل میں منشیات کا قیدی سول ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا‘ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے مقدمہ 64/18‘ 9C کے جرم میں سنٹرل جیل میں قیدی اولد حسین ولد سلیمان سول ہسپتال قیدی وارڈ میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے قانونی کاروائی کر کے نعش پولیس کے حوالے کر دی‘ جسے پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے اس کی ڈیڈ باڈی ورثاء کے سپرد کر دی۔