لالہ موسی ،سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا گجرات میں نکاسی آب و صفائی کا نظام فلاپ، صنعتکار اضطرابی لالسے دو چار

منگل 16 جولائی 2019 23:15

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا گجرات میں نکاسی آب و صفائی کا نظام فلاپ صنعتکار اضطرابی کیفیت سے دو چارجبکہ کاروبار شدید مندی کا شکارہے سیوریج بند ہونے اور موٹر نہ چلنے کے باعث فیکٹری ایریا میں بارش اور سیوریج کا پانی فیکٹریوں میں داخل ہو گیا میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام اور آفیسران کو بار بار شکایات کے باوجود کوئی بہتری نہ آسکی کروڑوں روپے ٹیکس اداء کرنے والے اس علاقہ میں صفائی و نکاسی آب کی صورتِ حال ابتر ہو گئی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں جن سے تعفن بدبو نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے صفائی کرنے والا عملہ کئی کئی دن نظر نہیں آتا اور سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گٹرا بل رہے ہیں جس کے باعث صنعتکاروں اور مزدوروں کا انڈسٹریوں تک پہنچنا دشوار گزار عمل بن چکا ہے صنعتکاروں اور عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی گجرات خرم شہزاد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن رانی حفصہ کنول سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور بہتری کیلئے اقدامات کریں اور سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا کو تباہی سے بچائیں کیونکہ یہاں کے بزنس مین سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس اد اکر رہے ہیں اور بنیادی سہولتیں سے محروم ہیں۔