چنیوٹ(: پولیس کاروائی: چوبیس گھنٹوں میں مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 16 جولائی 2019 23:24

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںمجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1کلاشنکوف،1پسٹل،1بندوق،1رائفل،1رپیٹراور203لیٹر شراب برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 11اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا گیا جن میں سی10مجرمان اشتہاری کیٹگری Bجبکہ1عدالتی مفرور شامل ہے ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اورنگزیب اے ایس آئی تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم اسد سے کلاشنکوف معہ 15گولیاں برآمدکرلی۔تھانہ محمد والااعجاز احمد اے ایس آئی دوران گشت ملزم خان سے پسٹل 30بور برآمدمعہ 2گولیاں ،محمد الیاس اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طالب سے بندوق 12بوربرآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ کانڈیوال سے ارشاد حسین اے ایس آئی نے ملزم شہباز سے رائفل برآمدکرلی۔

تھانہ لنگرانہ سے محمداکرم اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مختار سے رپیٹر 12بوربرآمدکرلیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ چناب نگر سے محمد نواز اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر ملزم انتخاب سے 30لیٹر شراب،ملزم محسن سے 23لیٹر شراب برآمد کرلی۔تھانہ لالیاں سے محمد اکبر اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد خان سے 120لیٹر شراب برآمدکرلی۔تھانہ محمد والا سے عمردراز اے ایس آئی نے ملزم محمد علی سے 30لیٹر شراب برآمدکرلی۔

متعلقہ عنوان :