اسلام آباد، وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کو گرفتار

ملزمان کے قبضہ مسروقہ گا ڑ ی ،مو با ئل فون ، شراب ، چرس ،ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے

منگل 16 جولائی 2019 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ مسروقہ گا ڑ ی ،مو با ئل فون ، شراب ، چرس ،ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جار ی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز مختلف علاقوں سے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ گا ڑ ی، منشیات ،شراب،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ،تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حبیب الر حمن ، اے ایس آئی حیدر علی شاہ نے ملزم ماجد محمود سے 04عدد موبائل فون مالیتی دو لاکھ برآمد کر لئے،تھانہ آبپارہ پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلا م رسول ،سب انسپکٹر طا لب حسین نے دو منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان شہزاد سی50بوتل شراب،طاہر محمود سے مسروقہ گا ڑ ی اور محمد نوید سی155گرام چرس برآمد کر لی ،کھنہ پولیس نے ملزم آفاق مسیح سے 200گرام چرس برآمد کر لی،انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم پطرس مسیح سے 05بوتل شراب برآمد کرلی ، گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی نو رالہی نے بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے پر ملزم وقاراحمد کو گرفتار کر لیا ، بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی عمران جا وید نے ملزم سعید احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہپولیس افسران سے کہا کہ ضلع بھر میں سیکور ٹی سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، چیکنگ عمل کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔۔۔۔۔۔