ضلع بھر میں مون سون بارشوں کا متوقع امکان،سانگھڑ شہر ڈوبنے کے اثرات پیدا ہو گئے

منگل 16 جولائی 2019 23:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ضلع بھر میں مون سون بارشوں کا متوقع امکان ہے اور سانگھڑ شہر ڈوبنے کے اثرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے احکامات اجلاس کے بعد بند کمروں کی دیواروں میں دفن ہوگئے۔ انتظامیہ نے مون سون کی بارشوں کیلئے کرڑوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

سروے کے دوران معلوم ہوا کہ نظامانی محلہ پیر صاحب کا تھلہ، تھانہ روڑ، زاہد ٹائون ،اتفاق چوک، میمن محلہ، ایم اے جناح روڈ، مالہی پاڑہ، جامع مسجد، سوسائٹی دیگر علاقوں کے گٹروں نالیوں، میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جن کی ابتک صفائی نہیں ہوئی اور نکاسی آب نہ ہونے سے سانگھڑ شہر مون سون کی بارشوں سے ڈوبنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے احکامات اجلاس کے بعد کمروں دفن ہو کر رہ گئے ہیں۔ سانگھڑ شہر کی شہری ایکشن کمیٹی کے حسن عسکری، خلیل بلوچ ایڈووکیٹ، انورشھزاد ایڈووکیٹ، سماجی شخصیت دیگر نے کہا کہ مون سون سے قبل شہر کی نالیوں اور گٹر کی صفائی اور گند کچرے سمیت نکاسی آب جو یقینی بنایا بنایا جائے اور صوبائی وزیر بلدیات واعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :