حیدرآباد پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی

منگل 16 جولائی 2019 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) حیدرآباد پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ ہوسڑی پولیس نے مخفی اطلاع پر گوٹھ نملیار نظامانی کے قریب چھاپہ مارکر 3 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان میں علی گوہر ولد حاجی عمر عالمانی، شوکت ولد محمد عثمان عالمانی اور قربان ولد محمد عثمان عالمانی شامل ہیں جن کے قبضے سے دس دس لیٹر دیسی شراب برآمد کرگئی، ملزمان کے خلاف تھانہ ہوسڑی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :