ٴخان صاحب کی عوام دشمن پالیسیوں سے بائیس کروڑ عوام کا استحصال ہورہاہے،بیرسٹر مرتضی وہاب

/حکومت کی معاشی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ہے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ابتری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہے، مشیر اطلاعات سندھ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیاہے کہ آنیوالے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوگی غریب آدمی کے معاشی حالات مزیدخراب ہونگے اس لیے خان صاحب اپنی شکست کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خان صاحب کی عوام دشمن پالیسیوں سے بائیس کروڑ عوام کا استحصال ہورہاہے حکومت کی معاشی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ہے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ابتری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہے اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیاہے کہ آنیوالے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوگی غریب آدمی کے معاشی حالات مزیدخراب ہونگے اس لیے خان صاحب اپنی شکست کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری نصف ہوگئی ملکی برآمدات کے اہداف پورے نہیںہوسکے بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹس بڑھنے کے بجائے خطرناک حد تک کم ہورہی ہے ملک کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ اگلے سال تک بہتری کی امیدنہیںانہوں نے کہا کہ اگر معیشت نہیں چلے گی تو روزگار کیسے ملے گاکاروباری طبقہ ہڑتال پرہیں صنعتیں نہیں چلیں گی تو غریب بھوکااوربیروزگار ہوگا انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس لیے مطمئن ہیں انکے اخراجات کسی اورنے برداشت کرنے ہیںخان صاحب کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہے نہ دیگر اخراجات کی پرواہ ہے مرتضی وہاب نے کہا کہ خان صاحب نے ایک اوریوٹرن لیاہے خان صاحب اور انکی حکومت کی کس بات پریقین کیاجائے الیکشن سے پہلے پچاس لاکھ گھر بنانے کے دعوے کرتے تھے اب کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سال میں دس ہزار گھر بنائوں گا خان صاحب نے بڑے سہانے خواب دکھائے تھے اب اگر وہ اپنی غلطی تسلیم کرینگے تو شاید حالات بہترہونگے خان صاحب نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر انعام ملے البتہ غریب کااستحصال کرنے اور اپنے بیروزگار دوستوں کو روزگار دینے پر انہیںانعام ضرور ملنا چاہیے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے مختلف شہروں میں جارہے ہیں وہ مہنگائی کیخلاف ریلی لیکر گئے ہیںانہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن گھوٹکی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخالف امیدوار قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیںپیپلزپارٹی شفاف اورمنصفانہ انتخابات پر یقین رکھتی ہے مشیر اطلاعات نے شیخ رشید کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگر ٹرین حادثات میں اموات پر شیخ رشید کاضمیر ملامت نہیں کرتا شیخ رشید کے ایسے ضمیر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتاریلوے کو بھی زمین سندھ حکومت نے دی ہے ریلوے کی زمین شیخ رشید کی ذاتی ملکیت نہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیساتھ ہائوسنگ منصوبے کی تفصیلات شیئرنہیں کی گئیںگورنر سندھ جواب دیں کہ کہاں کیسے گھر بن رہے ہیںایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب صوبائی حکومتوں کے وزراء ساتھ الیکشن سے پہلے اوربعد میں بھی پرائیوٹ جیٹ میں گھوم رہے ہیںایک سوال پر انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پربات کرینگے یانہیںآخر میں انہوں نے وادی نیلم میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وادی میں ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرے۔

(جاری ہے)

# 16-07-19/--140 #h# Kڈیرہ غازیخان:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت y ضلعی حکومت نے ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لئے اقدامات شروع کردئے #/h# ڑ ڈیرہ غازیخان(آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی حکومت نے ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ضلعی فوکل پرسن میاں غلام رسول نے فلڈ بند کا جائزہ لیا۔

ایکسئین اور ایس ڈی او انہار ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جے ھیڈ سپرز اور دریائے سندھ کے کناروں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ اور رودکوہیوں کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے۔قدرتی آفات کو قابو میں تو نہیں کیا جاسکتا تاہم حفاظتی اقدامات کرکے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔حکومت کی اولین ترجیح جانی و مالی نقصان سے بچانا ہی․