ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا وادی نیلم میں سیلاب سے جانی نقصان پراظہارافسوس

منگل 16 جولائی 2019 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وادی نیلم اور اسکے مضافات میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی اداروں اور خاص طور پر این ڈی ایم اے پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور اٴْن کا وہاں سے بحفاظت انخلا یقینی بنائے اور ساتھ ہی متاثرین کو تمام سہولیات باہم پہنچائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کو طبی امداد کی فوری طور پر فراہمی پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس بحران سے نکلنے کیلئے ادارے آپس میں معاونت کو مذید بہتر بنائیں اور کسی بھی ست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :