شہر کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثر

منگل 16 جولائی 2019 23:57

گوجر خان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) شہر کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی موسم برسات کاآغاز ہے اندرون شہر سے گزرنے والے نالے کی صفائی کیلئے میں نے خود موقع پر جا کر وزٹ کیا ہے شہر کی سٹریٹ لائٹ پرانکوائری بھی کی جائے گی ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی شکایات ہیں جس کیلئے میں نے واضح کردیا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر کیاجائے لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے شہر کے دیگرمسائل کے حل کیلئے بھی جلد ہی ایک مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں شہر کی بہتری کیلئے اقدام کئے جائیں گے تاکہ عوام کے مسائل کا خاتمہ ہو جاوید کوثر نے مزید کہا کہ شہر کی سٹریٹ لائٹ پراگر بدعنوانی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف ضرور کارروائی ہوگی۔