گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوگل کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام تو نہیں کر رہا ، امریکی صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 جولائی 2019 20:41

گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16جولائی 2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ پیٹر تھائیل کی جانب سے غیرمصدقہ بیان دیا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ کام کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے پیٹیر تھائیل کا ماننا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کے تحقیقات ہونی چاہیے۔“ امریکی صدر نے مزید کہا کہ” یہ بات ایک عظیم اور بہترین شخص نے کہی ہے جو ٹیکنالوجی کو کسی سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے جانتا ہے اور اب ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گی“۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گوگل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور تحقیقات سے متعلق پیٹر تھائیل کے مقاصد پر سوال اٹھایا جو ایک طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔گوگل نے کہا ہے کہ ” ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں ہم چینی فوج کے ساتھ کام نہیں کرتے“۔2010 میں چین کی جانب سے سرچ کے نتائج کو سینسر کرنے کی کوششوں کی وجہ سے گوگل نے چین سے سرچ انجن کا خاتمہ کردیا تھا۔

حال ہی میں گوگل نے چین کے لیے ترمیم شدہ ورژن پر تحقیق کا آغاز کیا تھا لیکن اس سرچ انجن کو بیجنگ میں استعمال کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔گوگل چین میں اپنا کاروبار محدود کرچکا ہے لیکن رواں سال جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے ایک سائنسدان نے ایک تحقیقی منصوبے میں شرکت کی تھی جس میں شہری اور ملٹری دونوں ایپلیکیشنز موجود ہوسکتی ہیں۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں۔