اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے قیام اور معیاری تعلیم و تحقیق کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہے،مشتاق احمد غنی
نوجوان طلباء اور سکالرز کی جدید سائنٹفک علوم میں مہارت ہی میں ملکی مسائل کا حل مضمر ہے،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
بدھ 17 جولائی 2019 00:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے اور پاکستان نوجوان طلباء و طالبات کو روایتی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تکنیکی و سائنسی علوم سے آراستہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو جدید ترین اور بامقصد اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی ملکی دو جامعات قائم کیں جن میں ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ اور پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ مشکلات اور وسائل کی کمی ہر جگہ ہوتی ہے لیکن نیت میں اخلاص سے اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے اور پھر مستقل مزاجی ، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اجتماعی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے 66کروڑ روپے کے مالی تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے اکیڈیمک بلاکس کا بھی معائنہ کیا اور ان میں موجود سہولیات اور تعمیری کام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں گذشتہ تین سالوں کے کے دوران تعلیم، تحقیق ،تخلیق اور تعمیراتی و انتظامی امور میں ترقی اور بہتری ہوئی ہے وہ قابل تقلید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ ہم اداروں کو ٹھیک کریں۔ جب ملکی ادروں کو چلانے والے میرٹ شفافیت اور قابلیت و تجربے پر منتخب ہونگے تو پھر اداروں میں تعمیر و ترقی کا سفر نہیں رک سکتا۔ہم نے گذشتہ ادوار میں میرٹ پر خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کا انتخاب کیا اور وائس چانسلر ہزارہ یونیوروسٹی کی صلاحیتوں قابلیت ، تجربے اور عملی اقدامات کی بدولت آج ہزارہ یونیورسٹی تعمیر و ترقی علم و تحقیق جیسے شعبوں میں ملکی اداروں میں قابل تقلید ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں یونیورسٹی کے سبزہ زار میں دیودار کا یادگاری پودا بھی لگایا۔تقریب میں کثیر تعداد میں اساتذہ،ملازمین، طلباء و طالبات اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.