خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کے بڑے بھائی محمد اسلم خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

بدھ 17 جولائی 2019 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری محمد سلیم خان کے بڑے بھائی محمد اسلم خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ کل تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

رسم قل میں صوبائی وزراء ڈاکٹر امجد علی، اکبر ایوب خان، قلندر لودھی ،معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان ،صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی ،سابق صوبائی وزیر آصف اقبال داودزئی ،ڈائریکٹر پی ایچ ایس اے جہانزیب خان، ڈی آئی جی پشاور ادریس خان، سیکریٹری ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ سید جمال الدین شاہ ،متحدہ ویلفیئرآرگنائزیشن شاہین مسلم ٹاؤن کے صدر ظاہرشاہ سمیت کئی سیاسی ،سماجی ،کاروباری اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعائیں مانگیں ۔