فیصل آباد، موٹر سائیکل سوار ڈاکو خواتین کو لوٹ کر فرار، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

بدھ 17 جولائی 2019 00:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو خواتین کو لوٹ کر فرار، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوخواتین شاپنگ کرکے گھر واپس جارہی تھیں کہ گلفشاں کالونی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خواتین سے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو چند سیکنڈ میں لوٹ مار کرکے باآسانی فرارہوجاتے ہیں، پولیس ناکہ بندی کے باوجود ڈاکوں کا سراغ نہیں لگاسکی، ایس ایچ او جھنگ بازار کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ڈاکوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :