کوئٹہ، اساتذہ کا معاشرے میں اہم کردار ہے،خدائے دوست خان کاکڑ

ہر وہ معاشرہ استاد کے بغیر نامکمل ہے حکومت بلوچستان اساتذہ کے ہر جائز مطالبات کو فوری طورپر تسلیم کر کے ان کے حقوق دیئے جائیں، چیئرمین پاکستان ورکرز پارٹی

بدھ 17 جولائی 2019 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان ورکرز پارٹی ن کے مرکزی چیئرمین خدائے دوست خان کاکڑ ‘فرمان اللہ اچکزئی‘مسرور کان پانیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کا معاشرے میں اہم کردار ہے ہر وہ معاشرہ استاد کے بغیر نامکمل ہے حکومت بلوچستان اساتذہ کے ہر جائز مطالبات کو فوری طورپر تسلیم کر کے ان کے حقوق دیئے جائیں ملک کے دیگر صوبوں کے مطابق یہاں بلوچستان کے ملا زمین بھی وہی مرا عات اورتنخواہیںادا کی جائیں پارٹی چیئرمین خدائے دوست خان کاکڑ نے کہا کہ اساتذہ کرام کے ہڑتالوں کی آر میں قوم پرست قوتیں بھی متحرک ہو چکے ہیں قوم پرستوں کی سابقہ حکومت میں اساتذہ اکرام کو دیوار سے لگایا گیا تھا اب وہ پرانا طریقہ کارکو استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں لہٰذا پاکستان ورکرز پارٹی ن کا حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ وہ مطالبات کو تسلیم کریں‘ بلوچستان کے سابقہ 10سالوں سے سابقہ حکومتیں کا احتساب ہونا چاہیں پچھلے 10سالوں میں بلوچستان کے حقوق پر قوم پرستوں و مسلم لیگیوں کا ڈاکہ ہے اور عوامی خزانے کو اپنا ذاتی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتوں سے بے دریغ لوٹا گیا ہے پاکستان ورکرز پارٹی ن نے کئی بار (نیب) بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ صوبائی حکومتوں کا احتساب کیا جائیں مگر نیب بلوچستان میں بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے پارٹی چیئرمین خدائے دوست کاکڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں گزشتہ15 سالوں سے بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی قاتلوں سے کوئی رعایت نہ کیا جائیں مسنگ پرسن کے نام اسمبلیوں میں تحریک التوا پیش کرنا یا تقریر کرنا شہداء بلوچستان کے خون سے غداری کے مترادف ہوگا اگر مسنگ پرسنگ کیلئے کمیٹیاں بن سکتی ہے تو کوئٹہ میں سٹلر حضرات ٹریفک پولیس ڈاکٹروں ‘پرفیسروں ‘علماء کرام کے ٹارگٹ کلنگ پر بھی کمیٹیاں بن جائیں پاکستان ورکز پارٹی ن دوغلہ پن پالیسیوں پر یقین نہیں رکھتی ہے بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل کوئٹة میں شہید ہونے والے فورسز کے اہلکاروں ‘ڈاکٹروں سٹلر حضرات کے قتل کا معاملہ میں بھی متحرک ہو نا چاہیں ۔