کوئٹہ،بلوچستان کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنے کی وجہ سے اہل بلوچستان احساس محرومی کا شکار ہیں، ہدایت الرحمان بلوچ

جماعت اسلامی کا مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی لوڈ شیڈنگ ،سی پیک میں نظراندازکرنے ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ’’مہم بلوچستان کو حق دو ‘‘صوبہ بھر میں جاری ہے ،قائمقام امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 17 جولائی 2019 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی لوڈ شیڈنگ ،سی پیک میں نظراندازکرنے ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ’’مہم بلوچستان کو حق دو ‘‘صوبہ بھر میں جاری ہے انشاء اللہ سنیٹرسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے عوامی مارچ کے جلسے لٹیروں کو بے نقاب ،قومی مسائل کو حل کرنے اور بلوچستان کے سلگتے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کرداراداکریں گے ۔

بلوچستان کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنے کی وجہ سے اہل بلوچستان احساس محرومی کا شکار ہیں آج حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں ہرطبقہ احتجاج وہڑتال پر ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صوبائی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہو نے والا عظیم الشان عوامی مارچ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان اور حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ودیگرمقامات پر عوامی مارچ کے جلسو ں میں بلوچستان کے غیور عوام ہزاروںتعدادمیں شر یک ہوں گے۔امرائے اضلاع وذمہ داران بلوچستان کو حق دو مہم وعوامی مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں ۔ جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔

جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ۔پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے ۔آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالات اپنے ہاتھ میں لیے ہیں،کہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گا،یوٹیلیٹی بلز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، بلوچستان کے عوامی مارچز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔