حیدر آباد،11 ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث11سالہ بچے کا ایک ہاتھ کٹ گیا ،ایک ٹانگ بھی ناکارہ ہوگئی

بدھ 17 جولائی 2019 00:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) تھانہ بولا خان میں حیسکو کی غفلت کے نتیجے میں 11 ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث11 سالہ بچے کا ایک ہاتھ کٹ گیا جبکہ اس کی ایک ٹانگ بھی ناکارہ ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بولا خان میں بجلی کی ایک ہفتے سے گری ہائی ٹینشن تار سے 11سالہ بچے قربان باریجو کو کرنٹ لگا ہے جس سے اسکا ایک ہاتھ کٹ گیا جبکہ ایک ٹانگ ناکارہ ہو گئی جسے ڈاکٹرز نے کاٹنے کا مشورہ دیا ہے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے ورثانے حیسکو پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے کہ حیسکو انتظامیہ نے بار بار شکایات کے باوجود گری ہوئی تار کو نہ ہٹایا جس سے واقعہ رونما ہوا ہے اور بچہ معذور ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :