پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 16 جولائی 2019 22:17

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی خصوصی ہدایت پرحامد خان اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم بلال احمد ولد مشتاق احمدسکنہ سکندر ٹاؤن جہلم سے5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم منصور احمد ولد مظہرحسین سکنہ موہری راجگان تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :