پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین فٹبال ٹورنامنٹ شروع

منگل 16 جولائی 2019 23:05

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین فٹبال ٹورنامنٹ شروع ،نارووال الیون نے گجرات الیون کو ایک صفر گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ناروال اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گجرات کے درمیان ہوا ۔دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا سخت مقابلہ میں نارووال الیون نے دوسرے ہاف میں ایک گول کر کے گجرات الیون پر برتری حاصل کر لی ۔

متعلقہ عنوان :