چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 16 جولائی 2019 23:10

لاہور۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کا شہر میں مون سون سیزن کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا گیا جن میں ڈوبن پورہ، یتیم خانہ چوک، گڑھی شاہو، مزنگ، چوبرجی، سمن آباد سمیت دیگر علاقے شامل۔

ہیں،دوران وزٹ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تاکید کی گئی کہ غفلت برتنے والے افسران و ورکرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکرز و افسران کو سراہا جائے۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ شہر سے بارش کے پانی کے مکمل اخراج تک تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہے گے اور واسا سمیت دیگر ضلعی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اورایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے محکمے کے مرکزی دفتر میں قائم مون سون کنٹرول روم کا وزٹ کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہری کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اور برائے مہربانی سڑکوں، پلاٹوں نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔