جج ارشد ملک کا کردار شرمناک ہے

ویڈیو سکینڈل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس نہ لینا خوش آئند ہے، ارشد ملک کو صرف عہدے سے نہیں ہٹانا چاہئیے بلکہ سخت سزا دینی چاہئیے۔ سینئیر تجزیہ نگاروں کی رائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 11:00

جج ارشد ملک کا کردار شرمناک ہے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ جج ویڈیو کیس عدلیہ کی عزت اور احتساب کی ساکھ کا معاملہ ہے۔سپریم کورٹ کو جج ویڈیو کیس میں فوری طور پر از خود نوٹس لینا چاہئیے۔جج ارشد ملک کا کردار شرمناک ہے۔انہیں صرف ہٹانا نہیں چاہئیے بلکہ سخت سزا دینی چاہئیے۔عدالت اس معاملے میں اصل کہانی سامنے لائے۔

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ حسین نواز کو داد دینی چاہئیے وہ والد کی بےگناہی کی گواہی دینے ،والدہ کی وفات اور والد اور بہن جیل گئی تو نہیں آئے لیکن 27 رمضان کی رات ڈیل کرنے مدینہ آ گئے۔جب کہ ویڈیو سیکینڈل معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہناتھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس کے اختیار کا بے دردی سے استعمال کیا جس سے عدلیہ بدنام ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا جج ویڈیو کیس سمیت کسی کیس میں اب تک از خود نوٹس نہ لینا خوش آئند ہے۔عدلیہ کو اس معاملے کو اس طرح سے ہینڈل کرنا چاہئیے کہ حقیقی معنوں میں عدالیہ کی غیر جانبداری اور ساکھ بحال ہوجائے۔جب کہ معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس سے جج کا مستقبل ہو گیا ہی لیکن اگر اس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تو پھر ایسا ہو گا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں اور جج کے بیان حلفی میں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

واضح رہے عدلیہ میں بھی احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا ہائی کورٹنے دو ججز کو عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر دو ججز کو برطرف کر دیا ہے، برطرف ہونے والے ججز میں سول اور ایڈیشنل سیشن جج شامل ہیں۔برطرف کرنے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طیب علی سِول جج جب کہ ناصر کمال ایڈیشنل سیشن جج تھے جنھیں برطرف کیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے ججز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث تھے۔