امریکی بمباری میں پندرہ شامی شہری ہلاک

بدھ جولائی 12:04

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 15 شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی زیر قیادت اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران قصبہ دیرالزور کے دیہات الطکیحی پر بمباری کی۔ امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ کاروائی، داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کی غرض سے کئی گئی تھی۔امریکی اتحاد نے 5 سال قبل شام میں حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سینکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :