ترکی ایک وقت میں دو مزے نہیں لے سکتا‘مجوزہ امریکی وزیر دفاع

ترکی ایک وقت میںایف 35 اور ایس 400 دفاعی نظام حاصل نہیں کر سکتا‘ مارک اسپر

بدھ 17 جولائی 2019 12:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) امریکا نے ترکی پرایک بار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام'ایس 400'حاصل کرنے کے بعد انقرہ امریکا سے ایف 35 جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع مارک اسپر نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنا مایوس کن ہے۔

ایک بیان میں سینٹ کی مسلح?افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے اسپر نے کہا کہ ترکی نیٹو میں ہمارا طویل عرصے تک اتحادی رہا ہے مگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنے کا غلط فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ہم ترکی سے سخت مایوس ہیں۔اسپر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک وقت میں 'ایس 400' اور راڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت والے 'ایف 35' جنگی طیارے حاصل نہیںکرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر مجھے وزیردفاع تعینات کیا گیا تو میں ترکی کو 'ایف 35' طیارے فروخت کرنے سے منع کروں گا کیونکہ ترکی 'ایس 400' دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکا کے جنگی طیارے خرید کی صلاحیت نہیں رکھتا۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایس 400 دفاعی نظام امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا۔خیال رہے کہ ترکی نے امریکا کی سخت تنقید اور دبائو کے باوجود روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 خرید لیا ہے۔ ترکی کے اس اقدام کے بعد امریکا نے انقرہ پر دبائو مزید بڑھا دیا ہے اور ترکی پر پابندیوں کے نفاذ کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔