فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں 10 لاکھ موبائل فون سمز تقسیم

بدھ جولائی 12:34

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں 10 لاکھ ..
مکةالمکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے عازمین حج میں 10 لاکھ موبائل فون سمز تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال بائیو میٹرک تصدیق کے بعد موبائل فون سموں کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مکة المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں عازمین کو لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے سمون کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم سعودی حکومت کی طرف سے اس کا نوٹس لیا گیا اور فوری طورپر مدینہ منورہ ارو جدہ کے ہوائی اڈوں پر 10 لاکھ موبائل فون سمیں فراہم کی گئیں۔

ً حجاز مقدس پہنچنے والے بعض عازمین نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی اضافی فوٹوکاپیاں ہمراہ لائیں اور سعودی ایئر پورٹس سے ہی اپنی موبائل فون سمیں حاصل کریں بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔