Live Updates

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مالیات پر وزیراعظم کا خصوصی معاون بننے سے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان شاید ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے ادارے کی کارکردگیوں سے خوش نہیں ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جولائی 2019 12:07

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مالیات پر وزیراعظم کا خصوصی معاون بننے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : ملکی معیشت سنبھالنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور رہی سہی کسر مالی بجٹ 20-2019ء نے پوری کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر وزارت خزانہ سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے جس کے بعد کئی تبدیلیاں کی گئیں۔

تاہم اب کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک طرف جہاں عوام حکومت کی جانب سے عائد ٹیکسز پر تنقید کر رہی ہے وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی ٹیکس وصولیوں کے معاملے پر ادارے کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہیں۔ اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع خبر میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ دو ہفتوں میں دوسری مرتبہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیم کے ساتھ اپنی آج بدھ کو مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ صورتحال کو تکلیف دہ قرار دیا۔ ایک اور پیش رفت کے تحت چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مالیات پر وزیراعظم کا خصوصی معاون بننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ اپنا موجودہ عہدہ زیادہ مؤثر اور مضبوط سمجھتے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ وہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس معاملے پر جب ایف بی آر کے چئیرمین شبر زیدی سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ پیش رفت پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کلہا کہ وہ اس موضوع پر کسی اور وقت بات کریں گے، اس وقت ایف بی آر کے تحت جو اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کی ماضی میں کہیں مثالنہیں ملتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ قانون کا ایسا نفاذ کیا جائے کہ کمرشل اور انڈسٹریل نان فائلرز بجلی اور گیس کنکشن لینے کے قابل نہ رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات