افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں پرسوں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 17 جولائی 2019 12:36

افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں پرسوں ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پرسوں جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں سینیگال اور الجیریا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دی تھی۔ 19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں گروپ سی میں ایک ساتھ تھیں اور گروپ میچ میں الجیریا نے سینیگال کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا اس لئے فائنل میں اسے سینیگال کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :