ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے بورڈ ممبرز کا انتخاب 10 اکتوبر کو ہوگا

بدھ 17 جولائی 2019 13:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے بورڈ ممبرزکے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری عبدالولی خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاکنڈ بورڈ کے ممبرز کے انتخابات کیلئی10 اکتوبر کو بورڈ ممبرز کا الیکشن ہو گا جس کے لیے بورڈ کی حدود میں واقع گورنمنٹ سکولوں، کالجز کے پرنسپل اور ہیڈماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کو نامزدگی فارم اور لسٹ جاری کی جاچکی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نامزدگی کی وصولی 22 اگست تک دفتری اوقات میں جمع کی جا سکتی ہے جبکہ 13ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لی جاسکتی ہے۔