چاند پر انسان کی پہلی آمد کے 50 سال مکمل

بدھ 17 جولائی 2019 13:37

چاند پر انسان کی پہلی آمد کے 50 سال مکمل
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے جنہیں زمین سے چاند تک لے جانے والے طاقتور راکٹ اپالو کی لینڈنگ کو50 سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی خلاء باز نے اپالو کے لانچنگ پیڈ پر اپنے خلائی سفر کی یاد تازہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنے کندھے پر دنیا کا وزن محسوس کیا ہے اور ہمیں اندازہ تھا کہ دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں، 16 جولائی 1969ء کو خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بز آلڈرِن اور مائیکل کولنز کو سیٹرن فائیو راکٹ کے اوپر اپالو خلائی جہاز میں بٹھا کر مدار میں پہنچایا گیا۔

اپالو مشن کے 11 ممبران میں سے صرف مائیکل کولن اور بزالڈرین دو افراد ہی زندہ ہیں جبکہ ان کا کمانڈر نیل آرمسٹرانگ جو چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان تھا، کا 82 سال کی عمر میں 2012ء میں انتقال ہو چکا ہے۔ آرمسٹرانگ، آلڈرن اور کولنز نے چاند تک کا تقریباً 10 لاکھ میل کا فاصلہ اور واپسی کا سفر آٹھ دن میں ایک بڑی گاڑی جتنے خلائی جہاز کے اندر کیا۔

متعلقہ عنوان :