دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 17 جولائی 2019 13:42

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 263400کیوسک اور اخرج 160000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد96300 کیوسک اور اخراج96300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد55500 کیوسک اور اخراج12000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد80300 کیوسک اور اخراج 52800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد259200 کیوسک اور اخراج 251200 کیوسک،چشمہ آمد254400کیوسک اوراخراج 250000کیوسک، تونسہ آمد259200 کیوسک اور اخراج239500 کیوسک، پنجند آمد28200 کیوسک اور اخراج 11800 کیوسک،گدو آمد 223700کیوسک اور اخراج 182100 کیوسک، سکھر آمد150000 کیوسک اور اخراج90300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد40300 کیوسک اور اخراج 1100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1483.39 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.657 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1167.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.543 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔