اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک کیلئے ملتوی

بدھ 17 جولائی 2019 13:55

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہاکہ تفتیشی افسر کا ایم ایس سی کا پیپر ہے ، تفتیشی افسر پیپر کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گے۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی منگل تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :