نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی کامیاب کارروائی ، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 13:55

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی کامیاب کارروائی ، بیرون ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کے مطابق قطر جانے والے مسافر کی ایزی چیئر سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،ملزم نے چرس ایزی چیئر کے ہیڈ ریسٹ والے حصے میں ٹیپ لپیٹ کر چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف نے کہاکہ ملزم سنی کا تعلق لاہور سے ہے، غیر ملکی ائرلائن سے قطر جانا چاہتا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :