نامور درویش شاعر ساغر صدیقی کی 45ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 17 جولائی 2019 14:03

نامور درویش شاعر ساغر صدیقی کی 45ویں برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ملک کے نامور درویش شاعر ساغر صدیقی کی 45ویں برسی کل منائی جائے گی ، ساغر صدیقی مرحوم جو 19 جولائی 1974ء کو 46برس کی عمر میں لاہور میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے کی 45ویں برسی کل جمعہ 19 جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے مداحوں اور شعرا ء کی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی ریفرنسکا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرحوم کی شعر و ادب کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ساغر صدیقی جو مئی 1928 ء میں انبالہ میں پیدا ہوئے کا اصل نام محمد اختر تھا۔ انہوںنے 16 برس کی عمر سے ہی شعر و شاعری کے آغاز سمیت ساغر صدیقی کے نام سے لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

درویشانہ زندگی گزارنے والے ساغر صدیقی ہمیشہ نمود و نمائش سے دور رہے ۔ ان کی شاعری نے لاکھوں لوگوںکو اس طرح اپنا دیوانہ بنایا کہ آج بھی ان کی غزلیں اور شعر لاکھو ں لوگوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں ۔

انہوںنے زمانے کی ناانصافیوں اور تلخیوں کے بعد دنیا سے کنارہ کش ہو کر اپنی ذات کے گر د ایک ایسا خول بنایا جو الم انگیز واقعات سے تحریر رہی لیکن پھر بھی انہوںنے اردو ادب کو ایسی غزلیں ، نظمیں ، شعر دیئے جو اب بھی ہر عمر کے لوگوں کی زبان زد عام ہیں ۔ ساغر صدیقی مرحوم کی برسی پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :