کاشتکار سویا بین کی کاشت کے لئے 40 سی50کلوگرام فی ایکڑ معیاری بیج استعمال کریں، ماہرین زراعت

بدھ 17 جولائی 2019 14:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار سویا بین کی کاشت کیلئے 40 سے 50کلوگرام فی ایکڑ معیاری و صاف ستھرا بیج استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول یقینی ہو سکے نیز سویا بین کی کاشت کے لئے پانی کے اچھے نکاس والی میرا زمین کا بھی انتخاب کیاجائے جو اچھی فصل کی ضامن ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سویابین نہ صرف منافع بخش نقد آور فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 18 سے 21 فیصد تک اعلیٰ معیار کا تیل، 38 سی42 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے جو دل کے مریضوں کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل اجزاء ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہموار زمین میں 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر 2 سے 3 بار ہی سہاگہ بھی دینا چاہئیے نیز سویا بین کی کاشت کی ہمیشہ صبح یا شام کے وقت تر وتر حالت میں کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ بیج کی کاشت سے قبل اس کی اچھی روئیدگی کے بارے میں بھی جانچ پڑتال کر لینی چاہیئے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے 2فٹ رکھتے ہوئے بیج ایک سے دو انچ گہرائی میں بذریعہ ڈرل یا پور کاشت کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :