اچھا ہوا۔ ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردِعمل

حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی؟کیا اب نواز شریف کو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟۔ مریم نواز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 14:22

اچھا ہوا۔ ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی گرفتاری پر مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار کر لیا گیا ہے،اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔مریم نواز نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بےگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کو بھی سزا ہو گی؟
واضح رہے آج جج ارشد ملک بلیک میلنگ ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طاروق کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں طارق دوبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ میاں طارق سے ویڈیو برآمد کر کے فرانزک بھی کروا لیا گیا ہے۔میاں طارق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔میاں طارق کو دو روز کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل کا بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا بھی نادہندہ نکلا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار کے انٹرنیشنل بلیک میلر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذرائع کے مطابق میاں طارق سےسینکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز ملی ہیں جن میں 15 سیاستدانوں کی ویڈیوز بھی شامل ہے اور کئی سرکاری افسران بھی ویڈیوز کی وجہ سے اس کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کا ہاتھ پیچھے ہونے کی وجہ سے کئی ویڈیوز تو سرکاری گیسٹ ہاؤس اور رہائش گاہوں کے اندر بھی بنائی گئیں اور ایک وقت میں یہ پنجابکے ایک بڑے سرکاری دفتر میں اس طرح جاتا تھا جیسے یہ وہاں پر سب کچھ ہو ۔ ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میاں طارق کے ساتھ اور بھی کچھ لوگ ایسے شامل ہیں جو پیشے کے لحاظ سے انتہائی معتبر مگر وہ بھی اس گھناؤنے کام میں مکمل طور پر ملوث ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کئی پارٹیوں میں تو کئی سٹیج، فلم کی اداکارائیں اور نامور ماڈلز کو بھی بلایا جاتا تھا اور ان کی طرف سے بلائی گئی پارٹیوں میں ایسی ایسی معروف شخصیات ہوتی تھیں جن کے متعلق ایسا ہونے کا گمان بھی نہیں کیا جا سکتا ۔