احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی سکیورٹی کو طلب کرلیا

ملاقات چوبیس گھنٹوں میں متوقع ، مریم نواز کی پیشی پر سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئیں گے

بدھ 17 جولائی 2019 15:10

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمدبشیر نے سیکیورٹی کیلئے کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ کر کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی سیکیورٹی کو طلب کر لیا،19 جولائی کو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کیلئے خط لکھا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جج محمدبشیر کے خط پر کمشنر اسلام آباد اور ایس پی سیکیورٹی کی ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے متوقع ہیں ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز کی پیشی پر سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئیں گے

متعلقہ عنوان :