اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 3240 میگاواٹ کے منصوبے مکمل،بجلی کی فراہمی جاری ہے، سی پیک اتھارٹی حکام

بدھ 17 جولائی 2019 15:14

اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 3240 میگاواٹ کے منصوبے مکمل،بجلی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں توانائی کے 3240 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے قومی گرڈ میں بجلی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 50 میگاواٹ دائود ونڈ فارم، 100 میگاواٹ جھم پیر ونڈ فارم، 50 میگاواٹ سچل ونڈ فارم، 50x2 میگاواٹ ونڈ فارم فیز II پاکستان، 300 میگاواٹ قائداعظم سولر پارک بہاولپور، 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں فراہم کی جا رہی ہے۔