10پروازیں منسوخ ،12 تاخیر کا شکار ،پرندوں کی وجہ سے تین پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیاگیا

لاہور ،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں6سے 9گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں

بدھ 17 جولائی 2019 15:29

10پروازیں منسوخ ،12 تاخیر کا شکار ،پرندوں کی وجہ سے تین پروازوں کا رخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ اور12 تاخیر کا شکار رہیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق لنکا ائیر کی کولمبو جانے والی پرواز 186اور آنے والی پرواز 185، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اورآنے والی 402، چائنہ ائیر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور آنے والی پرواز 584 جبکہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306منسوخ کر دی گئی ۔

کویت سے آنے والی پرواز 501ایک گھنٹہ،دمام سے آنے والی پرواز 883سوا گھنٹہ ،پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 3042پرندوں کے باعث ملتان بھیجوا دی گئی ،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پروا ز 724کا رخ بھی ملتان موڑ دیا گیا، پی آئی اے کی جدہ سے آانے والی پرواز 7320کا رخ بھی فیصل آباد موڑ دیا گیا، پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759کی روانگی ،ایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 625چار گھنٹے،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203، ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416ایک گھنٹہ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650دوگھنٹے ،ریاض جانے والی پرواز 318 آدھا گھنٹہ ، ایمریٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623ایک گھنٹہ ،دمام جانے والی پرواز 884چار گھنٹے جبکہ کویت جانے والی پرواز 502ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا اور گزشتہ روز بھی لاہور ،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں6سے 9گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 9 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 7 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 4 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 3 گھنٹے ،گرین لائن اور فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورجعفر ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔پروازوں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔